ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے دو مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف اور نوید کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر شہریو ں سے موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ قمرالزماں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے، جبکہ مزید وارداتوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ شہریوں کو لوٹنے والے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جرائم کے خاتمے اور متحرک ڈکیت گینگز کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔




