ایشیا کپ پاکستان ویمن ٹیم کیلئے انتہائی اہم ہے’ منیبہ علی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان منیبہ علی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی شامل تھیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے میں ٹیم کا کمبی نیشن بھی مختلف تھا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے منیبہ علی نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ابتدائی دو میچوں کے نتائج پاکستان کے حق میں نہیں آئے، تاہم انفرادی کارکردگی کے اعتبار سے کئی مثبت پہلو سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آخری میچ میں کامیابی کاکریڈٹ بائولرز کو جاتا ہے، جنہوں نے سری لنکا کو کم سکور تک محدود رکھا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔قومی کپتان نے کہا کہ آئندہ ایشیا کپ اور ایشین گیمز پاکستان ویمن ٹیم کے لیے انتہائی اہم ایونٹس ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی تاہم کوشش ہوگی کہ آنے والے بڑے ٹورنامنٹس میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے اچھے نتائج حاصل کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں