محسن نقوی کے بیان کا کوئی سیاق و سباق نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(بیورو چیف)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بے کہا ہے کہ محسن نقوی کا بیان بے معنی ہے، اس کا کوئی واضح سیاق وسباق نہیں، محسن نقوی نے کہا سسٹم تباہ ہو چکا،یہ کس سسٹم کی بات کر رہے ہیں؟ ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام ہے،آئین کی وجہ سے فیڈریشن قائم ہے، عدلیہ اور ایگزیکٹو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ محسن نقوی کی انتظامی یونٹس سے متعلق بات شاید نئے صوبوں سے متعلق ہے، مسائل کے حل کیلئے یونٹس،صوبے اور بااختیار بلدیاتی نظام سے کسی کو انکار نہیں، جو کچھ ہو گا آئین کے تحت ہو گا،اس سے باہر کیسے ہو گا؟ انتظامی یونٹس اسی سسٹم میں بننے ہیں،کیا اس سے باہر نکل کر بننے ہیں؟ ہمارے بزرگوں نے 1973 کا آئین بنایا، ہمارے بزرگ اس نتیجے پر پہنچے کہ ملک کیلئے پارلیمانی جمہوری نظام بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی طرف جھکنا ہے تو اس طرف جھک جائیں،رہنا جمہوری نظام نے ہے، ہم ہائبرڈ ماڈل میں نہیں ہیں، سیاسی وعسکری قیادت کا باہمی عزت کیساتھ ملک چلانے کا نتیجہ ہے ہماری دنیا میں عزت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں