ثمینہ احمد میری استاد اور سب سے بڑی رہنما ہیں’ ثانیہ سعید

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ معروف اداکارہ ثمینہ احمد نہ صرف ان کی استاد ہیں بلکہ انہوں نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں بے پناہ محبت، حوصلہ افزائی اور تحفظ بھی فراہم کیا۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے ثمینہ احمد کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق اور ڈرامہ آہٹ میں ایک ساتھ کام کرنے کے تجربات شیئر کیے۔انہوں نے بتایا کہ تھیٹر فیسٹیولز میں شرکت کے لیے وہ ٹرین کے ذریعے لاہور آیا کرتی تھیں مگر نہ رہائش کا بندوبست ہوتا تھا اور نہ ہی مالی وسائل زیادہ ہوتے تھے، اس موقع پر ان کے والد ہمیشہ کہتے تھے کہ کوئی فکر کی بات نہیں، ثمینہ احمد وہاں موجود ہیں۔ثانیہ سعید نے کہا کہ ابتدا میں انہیں حیرت ہوتی تھی کہ بغیر پوچھے ان کے والد نے کیسے فرض کر لیا کہ وہ ثمینہ احمد کے گھر رہ سکیں گی، تاہم ان کے والد نے یقین دلایا کہ وہ خود اس حوالے سے بات کر لیں گے، بعد ازاں وہ ثمینہ احمد کے گھر رہیں اور پورے تھیٹر فیسٹیول میں بھرپور حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں