بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز مانگ لئے گئے

لاہور(بیوروچیف) پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے ساڑھے 12ارب روپے مانگ لیے گئے۔ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق صوبائی محکمہ بلدیات نے بلدیاتی الیکشن کے لیے پنجاب حکومت سے رقم مانگی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے فنڈز کی منظوری کا معاملہ پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں