لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میری مجموعی دولت ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، انہوں نے تین سال سے بھی کم عرصے میں بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے اور اپنی پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ کنٹینٹ کری ایٹرز کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے اور رجب بٹ بھی ان یوٹیوبرز میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی ویڈیوز، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں مالی کامیابی حاصل کی ہے۔




