صبا حمید ایک ہی سال میں فرحان طاہر کی والدہ اور اہلیہ کیسے بن گئیں

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ صبا حمید کی ایک ہی سال میں نشر ہونے والے 2مختلف ڈراموں میں اداکار فرحان طاہر کی اہلیہ اور والدہ کا کردار ادا کرنے پر شوبز شخصیات نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کاسٹنگ پر سوالات اٹھا دیے۔صبا حمید ان دنوں نجی ٹی وی کے ڈرامے بس تیرا ساتھ ہو میں فرحان طاہر کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں، جبکہ اسی چینل پر نشر ہونے والے نئے ڈرامہ درِ نجات میں وہ فرحان طاہر کی والدہ کے روپ میں نظر آرہی ہیں’ ایک ویڈیو میں مواد تخلیق کرنے والے کے خان نے سوال کیا کہ آخر کس بنیاد پر صبا حمید کو ایک ایسے کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں