ممبئی (شوبز نیوز) بولی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا ان دنوں اپنی آنے والی فلم روپا کے ذریعے بطور مرکزی ہیرو شاندار واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تاہم، جہاں ایک طرف ان کے شائقین اس واپسی کے لیے پرجوش ہیں، وہیں دوسری جانب ان کی ذاتی زندگی اور ماضی کے تعلقات کے قصے ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔حال ہی میں ان کی ساتھی اداکارہ شگفتہ علی نے ایک انٹرویو کے دوران گووندا، ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا اور نامور اداکارہ کرشمہ کپور کے باہمی تعلقات کے حوالے سے چند اہم اور دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔




