مسلح ڈاکوؤں نے گوجرہ میں ات مچا دی،شہری عدم تحفظ کا شکار

گو جرہ (نامہ نگار) مسلح ڈا کوؤ ں نے مختلف وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر30 جنوبی سرگودہا کا محمد زاہد موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر چک نمبر 278 ج ب کے فارم مالک محمد انس کو 70 ہزار روپے دینے کیلئے جارہا تھا کہ گاؤ ں کے قریب دو مسلح ڈا کوؤ ں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے مو ٹر سا ئیکل، موبا ئل فون اور ستر ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے دوسری واردات میں چک نمبر 276 ر ب کا محمد ندیم اپنے سا تھی محمد خا لد کے ہمراہ شہر سے گاؤں جارہا تھا کہ ڈجکوٹ روڈ پر سیم نا لہ کے قریب تین مسلح ڈا کو ؤ ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور انکے قبضہ سے موبا ئل فونز اور ہزارو ں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے تیسری واردات میں چک نمبر 158 گ ب کا محمد عدنا ن موٹر سا ئیکل پر شہر سے گاؤ ں جارہا تھا کہ ٹوبہ روڈ پر بائی پاس کے قریب دو مسلح ڈا کوؤ ں نے روک لیا اور اس کے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لیا۔ چوتھی وردارت میں چک نمبر 356 ج ب کا غلا م حسین اپنے گاؤ ں جا رہا تھا کہ گاؤ ں کے قریب دو موٹر سا ئیکل سواروں نے اسکے قبضہ سے موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں