فیصل آباد( سٹاف پورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میںآمریت نے ہمیشہ ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے اسٹیبلشمنٹ نے کبھی بھی پاکستان کی ترقی کو پروان نہیں چڑھایا آمریت صرف انتقام ہے جبکہ جمہور یت ملک کی بقا کی ضامن ہے آمرحکمران جب بھی ملک پر قابض ہوئے ملک کی ترقی زوال پذیر کا شکار ہوئی کچھ مفاد پرست لوگ امریت کی گود میں بیٹھ کر جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں جو صرف ان کے ذاتی مفادات اور خواہشات کی تسکین ہے بنیادی حقوق ہمیشہ جمہوریت سے ہی حاصل ہوتے ہیں جبکہ ڈکٹیٹر شپ ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔
پاکستان میں مکمل جمہوریت کبھی بھی نہیں آنے دی اگر یہ لوگ بعض نہ آئے تو انقلاب پاکستان صبح ضرور ہوگی جو کہ ان سب کو بہا لے جائے گی جو پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں




