منشیات فروش قانون کی گرفت میں آ گئے

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ پولیس چوکی رحمے شاہ پولیس کی 2 مختلف کارروائیاں، دو مبینہ منشیات فروش گرفتار انچارج چوکی رائے توصیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں انجام دیں ملزم اختر کے قبضے سے 1300گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزم پیر بخش عرف پیرا وٹو سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات و شراب ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز، اہم انکشافات متوقع چوکی رحمے شاہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا . پولیس نے برآمد شدہ منشیات اور شراب قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں