بہاولپور (بیورو چیف)ایمرس برج پر پیش آنیوالے حادثے میں ایک میاں بیوی پاں پھسلنے کے باعث دریائے ستلج میں جا گرے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے صرف پانچ منٹ کے اندر دونوں افراد کو بحفاظت دریا سے نکال لیا۔ ذرائع کے مطابق 22 سالہ شاہ زمان اور 21سالہ مصباح کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج کے لیے وکٹوریہ اسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب ریسکیو حکام نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد ایمرس برج پر موجود تھے کہ اچانک پاں پھسلنے سے دریائے ستلج میں گر گئے، تاہم ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث ایک ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا۔




