BISPکے سروے کے بہانے نوسربازوں کی ٹیمیں گوجرہ کے چکوک میں متحرک

گوجرہ (نامہ نگار) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کا سروے کرنے کے بہا نے مختلف دیہا تو ں میں لوٹ مار جاری۔ تفصیلا ت کے مطابق تحصیل بھر کے مختلف چکوک میں نوسر بازو ں کی ٹیمیں جن میں مرد و خواتین شا مل ہیں بے نظیر انکم سپورٹ کا سروے کر نے کیلئے چکوک میں ٹیمو ں کی شکل میں جاکر سا دہ لوح خوا تین کو لوٹنے میں مصروف ہیں ایک خاتو ن سے تین ہزار سے لے کر پا نچ ہزار روپے تک لو ٹے جا رہے ہیں بے نظیر انکم سپور ٹ کا سروے کر نے کیلئے تحصیل گوجرہ میں دفتر قا ئم کیا گیا جہا ں پر خوا تین اپنے سروے کروانے کیلئے جا تی ہیں جس کی کو ئی فیس نہ ہے جو خواتین پہلے سے رجسٹرڈ ہیں انہیں کہا جارہا ہے کہ اگر آ پ نے سروے نہ کروایا تو آ پکو ملنے وا لی رقم بند کر دی جا ئے گی نوسر بازو ں نے تحصیل بھر میں لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور روزا نہ کی بنیا د پر مختلف چکوک میں ٹیمو ں کو بھیجا جارہا ہے عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایسے عنا صر کے خلاف سخت کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے اور قرار واقعی سزا دی جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں