زرعی یونیورسٹی ہاسٹلز میں طالبات کی سہولیات میں اضافہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے طالبات کے ہاسٹلز میں صحت، فلاح و بہبود اور بہتر رہائشی ماحول کی فراہمی کے لیے فیمیل ویلفیئر اینڈ ویلنس اقدامات کے تحت سہولیات میں اضافہ کر دیا۔ اس سلسلے میں مریم ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی اہلیہ نے کیا۔ اس موقع پر چیف ہال وارڈن ڈاکٹر حمیرا رزاق ڈپٹی ہال وارڈ ن فیمیل ونگ ڈاکٹر عائشہ خاتون، ایسوسی ایٹ ہال وارڈن نسرین اختر، ڈاکٹر صدف محمود، زنیرا افتخار، فیمیل ہال سینیٹ کی ارکان اور طالبات بھی موجود تھیں اقدامات کے تحت ہاسٹل کی طالبات کے لئے سائیکل، ریفریجریٹر، مائیکروویو اوون، فٹنس مشین، ونڈنگ مشین اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حمیرا رزاق نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کی سہولیات کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹلز کو جدید سہولیات سے مزین کرنے کے لئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورحاضر میں نوجوان نسل صرف ٹیکنالوجی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ آج کے نوجوان نسل نے ہی ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں 9ہزار سے زائد طلبہ رہائش پذیر ہیں اور یہاں پر ویمن سپورٹس کمپلیکس، جمنیزیم، سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹ اور دورحاضر کی جدید سہولیات دستیاب ہیں ۔نسرین اختر اور زنیرا افتخار نے طالبات کی سرگرمیوں اور سہولیات بارے بریفنگ دی انہوں نیکہا کہ نئی سہولیات کا مقصد طالبات کی صحت و فلاح، ذہنی آسودگی اور مجموعی رہائشی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔سابق طالبہ صباحت ذوالفقار نے کہا کہ ہاسٹل میں مقیم طالبات کو مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے، تاہم یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور کیے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات طالبات کے لیے بہتر، سازگار اور تعلیمی ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں