صفدرآباد(نامہ نگار)ستھرا پنجاب پروگر ا م کا ملازم کرین پر کام کرتے نیچے گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کا ملازم شفیق بٹ سانگلہ ہل کے قریب گائوں بھلیر چک نمبر119 میں کر ین پر کام کر رہا تھا کہ اچانک کرین سے نیچے گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑگیا۔متوفی شفیق بٹ ستھرا پنجاب پروگرام کا ملازم تھا اور اپنی ڈیوٹی کے دوران ہی کرین پر کام کرتے ہوئے نیچے گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔




