ساہیوال(بیوروچیف )واپڈا میپکوقادر آباد اور رورل سب ڈویژن ساہیوال کی ٹیموں نے چھاپے مار کر 4 لاکھ 84 ہزار روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔ واپڈا میپکو کی ٹیم نے چک 66 چار آر میں چھاپہ مار کر غلام فرید کو ڈائریکٹ مین لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا ملزم واپڈا کی 50 ہزار روپے کی بجلی چوری کر چکا تھا، واپڈا میپکو کی ایک اور ٹیم نے چک 65 پانچ ایل میں چھاپہ مار کر ذوالفقار علی کو واپڈا کی مین لائن سے بجلی چوری کرتے 3411یونٹ مالیت دو لاکھ اکیس ہزار سات سو روپے پکڑ لیا، واپڈا ٹیم نے اسی چک میں عمر فاروق کو 3272 یونٹ بجلی چوری کرتے پکڑ لیا واپڈا نے جس کی مالیت دو لاکھ 12 ہزار0 70 روپے بتا ئی۔ پولیس نور شاہ اور یوسف والا نے سب ڈویژنل واپڈا میپکوافسروں محمدعامر گوندل اور محمد ذیشان کی مدعیت میں تین مقدمات 462آئی ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس ابھی تک ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی۔




