اقلیتوں کی ملک کیلئے خدمات قابل قدر ہیں’مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور تعمیر میں کردار ادا کرنے والے تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔وزیراعلیٰ نے اقلیتوں کی آزادی، مساوی حقوق اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں