یوم آزادی پر غیر قانونی سرگرمیاں نہ کی جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) انجمن آڑتھیا ں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے اہل وطن کو آزادی کی 79ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن قوم کو درپیش سماجی، سیاسی، معاشی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونیکی ضرور ت ہے ہمیں ملک کی موجودہ ترقی کی سطح ، درپیش چیلنجز اور مستقبل میں ترقی کے مواقع پر غور کرنا چاہیے۔ اور یہی وقت ہے کہ ہم بابائے قوم کے وڑن کے مطابق ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنے عزم کی تجدید کریںہمیں قیام ِپاکستان کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہیے میاں آصف اسلم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 14 اگست کے موقع پر کوئی ایسی کوئی غیر قانونی سرگرمیو ں کا حصہ نہ بنیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے، قانون کی پاسدار ی کریں اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں سٹرکوں پر بلاوجہ شور شرابا مت کریں تاکہ آپکی وجہ سے کسی بھی شہری کو کوئی تکلیف نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن 79 سال قبل قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک تاریخی جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی۔یہ دن نوآبادیاتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں ہماری جمہوری اور سیاسی کاوشوں کے منطقی انجام کی علامت ہے۔ یوم آزادی ہمیں خود شناسی کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیں عزم کریں کہ ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں