اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کو ہیلتھ ٹورازم کا علاقائی مرکز بنانے کی تیاری شروع کردی گئی۔ایس آئی ایف سی،وزارتِ صحت اور ہیلتھ ٹورازم ورکنگ گروپ نے ہیلتھ ٹورازم کے فروغ کے لیے منصوبہ تیار کرلیا، منصوبے کے تحت دنیا بھرسے آنیوالے مریضوں کو پاکستان میں کم لاگت پر معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،ہیلتھ ٹورازم کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی اور خصوصی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم صحت کارڈ کے سی ای او محمدارشدخان نے کہا کہ پاکستان میں علاج کی لاگت یورپ، امریکا، کینیڈا اورخلیجی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے،اوورسیزپاکستانیوں کوبھی سستی اورمعیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، صحت،سیاحت اورملکی خوشحالی کو ایک ساتھ آگے بڑھانے کیلئے ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔




