میں نے سلمان خان کو ورزش کرنے کا مشورہ دیا’ گووندا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان اپنی زندگی کے ایک مشکل دور میں اعتماد کھو بیٹھے تھے جس پر میں نے انہیں خود پر توجہ دینے اور اپنی شخصیت بدلنے کا مشورہ دیا تھا۔ گووندا کے مطابق فلم پارٹنر کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار تھے، میں نے سلمان سے کہا تھا کہ چاہے مسئلہ محبت، امید یا توقعات کا ہو، دوسروں کو دیکھنے کے بجائے اب خود اپنے اندر جھانکیں اور خود پر توجہ دیں۔گووندا نے بتایا کہ اس وقت میرا اپنا وزن 114 کلو گرام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں