یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لئے کمائی کی شرائط سخت کر دیں

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کی شرائط مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔نئی پالیسی کے تحت یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہو کر اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے کمائی کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ واچ آورز یا شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔گوگل کی ملکیت یوٹیوب کے مطابق نئی شرائط یکم فروری 2027سے نئے درخواست گزاروں پر لاگو ہوں گی۔نئی پالیسی کے تحت نئے کریئیٹرز کو گزشتہ 365 دنوں میں 8 ہزار اہل واچ آورز یا گزشتہ 90 دنوں میں 2 کروڑ اہل یوٹیوب شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں