فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچا دی، آج پھر مزید45وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریو ں کی موٹر سائیکلیں رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر خواتین کو بے آبرو، 6لڑکیوںاور نوجوان کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شرع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 367 گ ب کے زمان کی بھتیجی(ع) کو ملزم عبدالرزاق، نئی سمندری کے عمران کی بیٹی(ع) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، مدینہ ٹائون کے علاقہ خیابان گارڈن کے انور علی کی بیٹی(ع) کو ملزمان اویس وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ اسلم آباد کی کنیز بی بی کی ہمشیرہ(س) کو ملزمان عامر نعیم وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ جیلانی پورہ کے شہزاد کی بیٹی (خ) گھر سے سودا سلف لینے نکلی واپس نہ آئی۔ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نیامت ٹائون سے فاروق کی بیٹی (ف) کو ملزمان شاہد وغیرہ، سمن آباد کے ندیم کی ہمشیرہ (ث) کو نامعلوم ملزمان، روڈالہ روڈ کے علاقہ496گ ب کے ناصر کی بھانجی (ج) کو ملزمان عمر دراز وغیرہ نے اغوا کر لیا’ ٹھیکری والا کے علاقہ 63ج ب کے اشرف کا بیٹا کامران گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ میاں ٹرسٹ ہسپتال کے باہر فدا حسین سے25ہزار وفون، لاری اڈا کے باہر خالد سے ساڑھے تین لاکھ ، امام بارگاہ چوک کے قریب وصی حیدر سے 18ہزار وفون، عبداللہ پور چوک کے قریب منور حسین سے40ہزار وفون، پیپلز کالونی نمبر1کے ارباب کے گھر کا صفایا کردیا، کینال روڈ پر سوزوکی شو روم کے قریب عامر سے موٹر سائیکل چھین لی، سنت سنگھ روڈ پر عاصم کی دکان سے قیمتی سامان چوری، گٹ والا کے قریب عمران کی فیملی سے نقدی، موبائل فونز چھین لیے، لاثانی پلی کے قریب شاہد سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، سمانہ پل کے قریب شکور سے نقدی، بٹالہ کالونی شریف چوک سے رمضان سے45ہزار وفون، حسیب شہید روڈ پر وحید سے4لاکھ چھین لیے، رسول پورہ کے قریب شاہ زیب سے موٹرسائیکل چھین لی، ڈجکوٹ روڈ پر حافظ انس سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 272ر۔ب کے اشتیاق کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 240ر۔ب کے حق نواز کی حویلی سے 3بکرے چوری، 78ج ب کے سلطان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، رحمان سٹی کے اظہر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، 230ر۔ب کے ذیشان سے موٹرسائیکل’ فون چھین لیا، کینال روڈ پر غلام رسول سے 31ہزار وفون، 38گ ب کے وقار سے 2لاکھ وفون چھین لیا، 36گ ب کے یونس کے گھر سے لاکھوں کا قیمتی سامان چوری، 230گ ب کے حارث کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 355گ ب کے خوشی محمد کے ڈیرہ سے 25من گندم چوری، 193ر۔ب کے عنصر سے17ہزار اور پرس چھین لیا، 200ر۔ب کے قریب اسد غفار سے موٹرسائیکل چھین لی، 404گ ب کے مدثر کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری اور دیگر کی وارداتوںمیں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں 541گ ب کے خلیل کے ڈیرہ سے ٹریکٹر ٹرالی، قصر اقبال کہکشاں کالونی نمبر2سے معاویہ، ڈھڈی والا سے اضرار شاہ، 5ج ب کے حسیب، گارڈن محلہ نشاط آباد سے ساجد، جناح آباد کے اویس، 225ر۔ب کے احسان،71ج ب کے اکرم، مسلم ٹائون کے ساجد علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگاسکی۔




