آج اور کل کم عمر بچوں کی موٹر سائیکلیں بند کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ آج 13 اور کل 14اگست کے روز ڈرائیونگ کرتے پکڑے جانیوالے نوعمر بچوں کو موٹرسائیکل چالان جمع ہونے کے بعد 15 اگست کو ملیں گی، والدین جشن آزادی کے ومقع پر کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کیلئے موٹرسائیکلیں نہ دیں اور ہلڑبازی’ بانسری نکالنے والے منچلے نوجوانوں کیخلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی جائیں۔ سی ٹی او نے ٹریفک وارڈنز کو حکم دیا کہ 13 اور 14 اگست کو بالخصوص کم عمر ڈرائیور بچوں کی موٹرسائیکلوں کے چالان کر کے موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کریں اور چالان جمع ہونے کے باوجود موٹرسائیکلیں 15 اگست کو واپس دی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں