ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم دو پاکستانیوں کو پاکستان کے سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔سفارتخانہ پاکستان ریاض میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے صدرِ پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے دو پاکستانیوں کو اعزازات پیش کیے۔پاکستان ڈاکٹرگروپ کیسابق صدرڈاکٹر اسد اللہ رومی اور پاکستان حج رضاکارگروپ کیکنوینئر ابرار تنولی کوپاکستانی کمیونٹی،صحت اور حجاجِ کرام کے لیے انکی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نیدونوں شخصیات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی پیشہ ورانہ اور سماجی خدمات کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔




