سٹاک مارکیٹ میں تیزی’700پوائنٹس بڑھ گئے

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 81ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی’700سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 311 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں