بچے کی پیدائش پر مٹھائی کھانے سے 9افراد کی حالت غیر

بہاولپور(نامہ نگار) بہاولپور کے علاقہ ہیڈراجکاں میں مضرِ صحت مٹھائی کھانے سے بچوں سمیت9افراد کی طبیعت خراب ہو گئی۔تمام افراد کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 کمسن بچوں کو طبی امداد دی گئی۔متاثرہ افراد کے خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی پیدائش کی خوشی میں مقامی دکان سے مٹھائی خریدی تھی۔تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں