بولان(نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع بولان میں گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ضلع بولان میں18انچ قطرکی گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی جسکے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی سہولت نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ مستونگ ، پشین، قلات اورمچ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں بھی سوئی گیس کا پریشر متاثر ہے جسکے سبب گھریلو خواتین کو کھانے بننے میں دشواری پیش آرہی ہے۔




