ممبئی (شوبز نیوز) مقبول بھارتی ویب سیریز مرزا پور کے مداحوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، سیریز پر مبنی فلم مرزا پور: دی مووی کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں کالین بھیا، گڈو پنڈت اور منا بھیا سمیت کئی مقبول کردار ایک بار پھر نظر آرہے ہیں۔ فلم 4 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی سب سے بڑی حیرت منا بھیا اور ببلو پنڈت کی واپسی ہے۔ سیریز کے دوسرے سیزن کے اختتام پر منا بھیا کا کردار ختم کردیا گیا تھا ۔




