ڈاکوؤں،چوروں نے ات مچا دی،مزید38وارداتیں،مزاحمت پر شہری قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچا دی، آج پھر مزید37وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا ، متعد دشہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر خاتون کو بے آبرو، 5خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمندری کے علاقہ 482گ ب کے ایوب مسیح نے بتایا کہ اوباش ملزم یوسف مسیح نے سبز باغ دکھا کر بھابھی (ک) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ایئر پور ٹ کے علاقہ230ر۔ب کے مشتاق کی اہلیہ(س) کونامعلوم، ڈجکوٹ کے علاقہ265ر۔ب کے خلیل کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، ستیانہ کے علاقہ32گ ب کے عبدالرحمن کی بیٹی(ع) کو ملزمان عرفان وغیرہ، بچیانہ کے علاقہ 571گ ب کی نجمہ بی بی کی ہمشیرہ (ن) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان،بلوچنی کے علاقہ97ر۔ب کے اویس کا بیٹی علی حسن گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کچہری بازار کے قریب بلال سے قیمتی فون چھین لیا، گلبرگ کے علاقہ چنیوٹ ہسپتال کے قریب ابراہیم کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، مراد آباد کے شہباز سے 15ہزار و فون چھین لیا،محمود آباد کے غلام مصطفی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، نعمت آباد کے قریب عرفان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، مکھن والا پل کے قریب فرمان سے45ہزار و فون، 111ج ب کے عدنان کے گھر سے بکرے چوری،132ر۔ب کے اصغر علی کے گھر کے تالے توڑ کر چوروں کا گروہ بھاری مالیت کا مال و اسباب لے اڑا،نڑ والا بنگلہ کے محبوب کی دکان سے قیمتی سامان چوری، 214ر۔ب کے ظہور کی حویلی سے مویشی چوری، چوہلہ پل کے قریب کنیز فاطمہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،84 ج ب کے جاوید اقبال کے گھر کا صفایا کر دیا’ 62گ ب کے سجاد سے20ہزار و فون، 63گ ب کے اکبر سے46ہزار و فون،59گ ب کے عبدالرئوف کے گھر سے قیمتی سامان چوری،90گ ب کے عبدالعزیز کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،33گ ب کے منور حسین کی حویلی سے سامان چوری، 31گ ب کے ندیم احمد کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری، 29گ ب کے ذیشان کی فیکٹری کے تالے توڑ کر نقدی وسامان چوری، 631گ ب کے علی شیر کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 266ر۔ب کے وقار عظیم سے 35ہزار وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے شریف سے نقدی وفون، پنڈی شیخ موسیٰ کے علی فرمان شاہ کے رقبہ سے سوا لاکھ کی تاریں چوری، 501گ ب کے اشرف کی دکان سے نقدی اور کپڑا چوری،498گ ب کے لیاقت کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری اور دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں بھوآنہ بازار سے ولید، 103ج ب کے محمد خان، 163ر۔ب کے مجاہد شاہ، ڈی ٹائپ کالونی کے اشرف،118گ ب کے شہروز، 266ر۔ب کے زاہد، قصبہ تاندلیانوالہ سے محمد خان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 39 ج ب کھوکھر چوک کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کا رہائشی 28 سالہ دانیال ولد سعید کام کے سلسلہ میں 39 ج ب گیا اور رات کو واپس آ رہا تھا کہ جب وہ کھوکھر چوک کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم مسلح افراد نے روک کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا، نقدی’ فون چھیننے کے دوران دانیال نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، دانیال کے سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اتھرے ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تاہم اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سمیت پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں