مسعود آباد گیس لیکج،اڑھائی سالہ زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ مسعود آباد میں گیس لیکج کے باعث آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلسنے والا چاند قصائی کا اڑھائی سالہ بھتیجااور زین قصائی کا بیٹا عبدالہادی بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ یاد رہے کہ 5 اگست کو مسعود آباد میں گیس لیکج کے باعث چاند قصائی کے گھر آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد بری طرح جھلس گئے تھے جنہیں طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں پر چند روز قبل 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے اس کے اگلے روز چوتھا زخمی چاند قصائی بھی چل بسا تھااور آج چاند قصائی کا کمسن بھتیجا عبدالہادی آج صبح ہسپتال میں دم توڑ گیا اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی۔ واضح رہے کہ تھانہ سمن آباد میں جی ایم سوئی گیس اور دو ٹھیکیداروں سمیت 14افراد کے خلاف زیر دفعہ 322ت پ کا مقدمہ درج ہے۔کمسن عبدالہادی کی ناگہانی موت کی وجہ سے مسعود آبادمیں فضا سوگوار ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔اہل علاقہ کا ملزمان کو سرعام کڑی سزا دینے کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں