لاہور (بیوروچیف) ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے کے بڑے دریائوں میں پانی کا بہائو مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے، تاہم چند مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا ہے۔ حکام کی جانب سے دریائوں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے شہریوں کو موسم اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دریائوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کریں اور بارش یا سیلاب کی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




