انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51ہوگئیں

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 51ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔حکام کیمطابق زلزلے کے باعث 2ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی کرکے عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے،زلزلے سے1300سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا،20پٹرول پمپس بھی تباہ ہوئے، لینڈسلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں،امدادی کاموں میں 3ہزار سے زائد فوجی اہلکار بھی شریک ہیں۔ صوبے نوساتنگارا میں بے گھر افرادکیلئے ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے، زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے،جس سے متاثرہ علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا، حکام نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی تھی، تاہم بعد میں اسے ختم کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں