ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک

خانیوال (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے اپنے دفتر میں تھانہ نواں شہر پولیس کی جانب سے 30سے زائد ڈکیتی، رابری، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث خطرناک ڈکیت کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے پر ایس ایچ او ذیشان گل اور دیگر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش ایوارڈز تقسیم کیے۔ خطرناک ڈکیت محمد رمضان عرف رمی ولد محمد مشتاق قوم حراج، سکنہ الپاجو، 30 سے زائد ڈکیتی، رابری، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث اور اشتہاری تھا۔ وہ تھانہ نواں شہر پولیس کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں