کرنٹ لگنے سے مزدور جاںبحق

رائیونڈ (نامہ نگار) للیانی پھاٹک کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔مزدور چھت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ قریب سے گزرنے والی 11کے وی بجلی کی تار سے چھو گیا، جسکے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا۔حادثے کے باعث مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں