گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز کے لیے موخر

کراچی (بیوروچیف) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں9روز سے جاری ہڑتال 40روز کے لیے موخر کر کے گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا۔گورنر ہائوس میں اجلاس،علیم خان،مئیر کراچی ،این ایچ اے حکام اور صوبائی وزرا کی شرکت،وفاقی وزیر نے کہا کہ سکھر سے حیدرآباد اور کراچی تک نئی موٹروے کا کام اسی سال شروع ہوگا ،ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو پھر احتجاج کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں