اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی 38ویں برسی آج 17 اگست کو منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے جنرل ضیاء الحق کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے لیے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کی محافل بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ جنرل ضیاء الحق 17اگست 1988 کو بہاولپور کے قریب طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔




