شہری کے گھر1کروڑ کی چوری،46وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ سرگرم ، آج پھر مزید46وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ نواز کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان، چک جھمرہ کی کبریٰ بی بی کی بیٹی (س) کو ملزمان عامر وغیرہ، ملت ٹائون کے علی کی اہلیہ (ن) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان اویس وغیرہ اور ستیانہ کے علاقہ230گ ب کے عبدالرحمن کی بیٹی (ع) کو ملزمان عرفان وغیرہ نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ راجباہ روڈ لنڈا بازار کے قریب شاہد سے نقدی وفون، ضلع کچہری کے قریب ابرار حسین سے20ہزار وفون، جمیل پارک کے قیصر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، رشید آباد کے ندیم مسیح سے 10ہزار وفون، پل عبداللہ کے قریب حسن سے 60ہزار وفون، گٹ والا کے قریب رفیق سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، نور پور کے قریب عمران سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،9ج ب کے قریب شعیب سے26ہزار وفون چھین لیا، سرگودھا روڈ پر ثمر عباس سے6ہزار چھین لیے،191ر۔ب کے عامر شہزاد کی حویلی سے بکرے چوری،185ر۔ب کے ضرغام سے 35ہزار چھین لیے، جھمرہ روڈ پر محسن جاوید سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 23ج ب کے انوار کے گھر سے بکرے چوری، ستیانہ روڈ پر انس سے نقدی وفون چھین لیا، 217ر۔ب کے ایوب سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، امین پور بائی پاس کے قریب فرمان سے 27ہزار چھین لیے، 250ر۔ب کے امین کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اڑے’ 65ج ب کے حسین کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 241ر۔ب کے مقبول اور اس کی اہلیہ سے گن پوائنٹ پر نقدی، زیورات اور فونز چھین لیے، 275ج ب کے علی عمران سے نقدی وفون، 75ج ب کے عمر فاروق سے موٹرسائیکل چھین لی، 85ج ب کے افتخار سے نقدی وفون، 111گ ب کے عامر شاہ کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 93گ ب کے الیاس سے موٹرسائیکل چھین لی، 89گ ب کے سلیم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 433گ ب کے شہباز سے2ہزار چھین لیا، 272گ ب کے مزمل کے رقبہ سے سولر پلیٹس چوری، 600گ ب کے ےٰسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 545گ ب کے اسلم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے محمد حمزہ، جنید علی، گرونانک پورہ کے محمد اسلم، کلیم شہید پارک کے عدنان حیدر، انصاف کالونی کے وقاص احمد، جمیل آباد کے صغیر، لاری اڈا سے طلحہ، محلہ ےٰسین آباد کے آصف، عمر ویلی سے مجاہد،205ر۔ب کے زین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد(سٹا ف رپورٹر) نیوناظم آباد میں شہری کے گھر ایک کروڑ کی واردات، نامعلوم چور 25تولے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے۔ تفصیل کے مطابق نیو ناظم آباد کے رہائشی ہمایوں اعوان نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر کو مقفل کرکے لاہور گیا ہوا تھا ، گزشتہ روز واپس آیا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، سامان بکھرا پڑا تھا، جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور25تولے طلائی زیورات، ساڑھے سات لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے، فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں