شاہین کی حیران کن قیمت

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں سپر وائٹ شاہین کی نیلامی ہوئی ہے جسے ڈھائی لاکھ درہم (ایک کروڑ 89لاکھ روپے) میں فروخت ہوگیا۔ ابوظہبی کے ادنیک سینٹر میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش اس وقت یادگار بن گئی جب اماراتی بولی دہندہ خالد بن سیفان نے ایک ہی قدم میں بولی کو 2 لاکھ 10 ہزار درہم سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ درہم کردیا اور ہال میں موجود تمام شائقین کو حیران کرتے ہوئے نایاب شاہین اپنے نام کر لیا۔کامیاب بولی کے بعد خالد بن سیفان نے اماراتی روایتی شاعری کا ایک مخصوص شعر پڑھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ہفتے کی شام ہونے والی اس نیلامی میں کل 7 نایاب پرندے پیش کیے گئے تھے، جن میں یہ سپر وائٹ جیر سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والا شاہین بنا۔نیلامی سے خریدی گئی ان شاہینوں کے پاس ایڈی ہیکس بیج حاصل کرنے کا موقع ہوگا، جس کے ذریعے وہ 27-2026 کے سیزن کے تاریخی پریذیڈنٹ کپ فالکنری مقابلے میں حصہ لے سکیں گے۔نمائش کی اصل تقاریب 28 اگست سے 6 ستمبر تک جاری رہیں گی، جس کے دوران کل 8 مختلف نیلامیاں منعقد ہوں گی جہاں آن لائن اور بالمشافہ بولی لگائی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں