نئے انتظامی یونٹس کا قیام ،پیپلز پارٹی کا ”مددگار”بننے سے گریز

اسلام آباد (عظیم صدیقی) کیا واقعی پیپلزپارٹی اقتدار قربان کرنے کو تیار ہے’ پیپلزپارٹی ابھی تک نئے انتظامی یونٹس بنانے میں مددگار بننے کو تیار نہیں ہوئی، بلاول بھٹو اور سندھی سیاستدانوں نے بالواسطہ پیغام دیا ہے کہ ہم نے اقتدار نہیں سیاست بچانی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ طاقتور حلقے نئے صوبے بنانے میں سنجیدہ ہیں اسی وجہ سے وفاقی وزراء عبدالعلیم خان’ محسن نقوی’ خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال کو ٹاسک دیا گیا ہے وہ عوامی مہم چلائیں، سیمینارز منعقد کرائے جا رہے ہیں، یہ انتہائی ضروری ہے لیکن ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ کام عملی طور پر اتنا آسان نظر نہیں آ رہا کیونکہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے دوتہائی اکثریت سے ترمیم منظور کروانا پڑے گی۔ اس کے بعد یہی ترمیم صوبائی اسمبلیوں سے بھی منظور کرانا پڑے گی۔ سندھ اور پنجاب اسمبلی سے منظوری انتہائی مشکل یا ناممکن ہے۔ اس لئے پارلیمانی نہیں کسی اور ذریعے سے ہی نئے صوبے بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کی تقلید میں مسلم لیگ (ن) بھی راضی نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں