مزید ساڑھے 4ہزار مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو نوٹس

کراچی (بیوروچیف) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کراچی نے مزید 4 ہزار 506مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں کہ وہ سات یوم کے اندر اپنے زونل دفاتر سے رابطہ کر کر تمام ضروری شواہد پیش کریں بصورت دیگر نہ صرف ان کے شناختی کارڈ بلکہ ان کے دیگر رشتہ داروں کے شناختی کارڈ بھی منسوج کر دیے جائیں گے۔ 2318 نوٹسز کراچی کے تمام اضلاع کے شناختی کارڈ ہولڈرز کے نام ہیں جبکہ 2400 اندرون سندھ کے مختلف شہروں کے شہریوں سے متعلق ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس نادرا نے اب تک 10 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو شناخت کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں