ایئر لائنز مسافروں کیلئے مہنگی نشستیں متعارف

ایمسٹرڈیم (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بالکل نیا اور شاندار جہاز، یورپ کی مشہور ایئرلائن اور بزنس کلاس کی انتہائی آرام دہ نشستیں۔ کوئی بھی مسافر ان پر بیٹھنے کا خواب دیکھ سکتا ہے، لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ ان شاندار نشستوں پر بیٹھنے کی اجازت ہی نہیں تو آپ کو کیسا لگے گا؟دنیا کی بڑی ایئرلائنز مسافروں کو زیادہ آرام اور سہولت دینے کے لیے جہازوں میں جدید اور مہنگی نشستیں متعارف کرا رہی ہیں، لیکن اب یہی نشستیں ایک نئے مسئلے کا سبب بن رہی ہیں۔ کئی طیاروں میں ایسی شاندار بزنس کلاس نشستیں لگائی جارہی ہیں جنہیں حفاظتی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے مسافر استعمال نہیں کر سکیں گے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ کئی بڑی ایئرلائنز کی پروازوں میں مسافروں کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کی ایک مثال نیدرلینڈز کی معروف ایئرلائن کے ایل ایم کا نیا ایئربس اے 350 طیارہ ہے۔ کمپنی رواں سال خزاں میں یہ طیارہ ایمسٹرڈیم سے ٹورنٹو کے روٹ پر چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔طیارے کی بزنس کلاس میں 34 جدید سوئٹس موجود ہیں۔ ان نشستوں کو مکمل بستر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور ہر نشست کے ساتھ پرائیویسی کے لیے سلائیڈنگ دروازہ بھی موجود ہے۔ تاہم خدشہ ہے کہ پروازیں شروع ہونے تک ان نشستوں کو حفاظتی منظوری نہ مل سکے اور وہ دورانِ پرواز خالی رہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ نشستیں اتنی جدید کیسے ہوگئیں کہ ان پر بیٹھ کر سفر کرنا ہی مشکل ہوگیا؟ اس کا جواب جاننے کے لیے ہمیں چند دہائیاں پیچھے جانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں