فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ روشن والا کے علاقہ 243 رب کے رہائشی علی ریحان ولد الطاف جٹ کی ملزم محمد نعیم عرف بگا کیساتھ دوستی تھی، گزشتہ شام دونوں کا کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو ملزم نعیم عرف بگا نائی نے دیگر ساتھیوں سے ملکر ڈیرہ پر جاتے ہوئے علی ریحان پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے علی ریحان بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔




