ٹی شرٹس تہہ کرنے کا انوکھاریکارڈ

آئیڈاہو (مانیٹرنگ ڈیسک) گینیز ورلڈ ریکارڈز کے200سے زائد اعزازات اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے10ساتھی ملازمین اور لاس ویگاس کے ایک ذہنی علوم کے ماہر کے ساتھ مل کر ٹی شرٹس تہہ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے کارپوریٹ ٹیم بلڈنگ کے سلسلے میں لاس ویگاس کے دورے کے دوران 12 رکنی ٹیم کے ساتھ سب سے کم وقت میں 12 ٹی شرٹس کو ریلے انداز میں تہہ کرنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 2 منٹ 24 سیکنڈ کا تھا۔ تاہم، ڈیوڈ اور ان کی ٹیم نے متعدد ناکام کوششوں کے بعد بالآخر 2 منٹ 19.65 سیکنڈ میں 12 ٹی شرٹس تہہ کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ڈیوڈ رش کے مطابق ٹیم کو ریکارڈ بنانے کے لیے تیز رفتاری کے ساتھ انتہائی احتیاط کی بھی ضرورت تھی کیونکہ ٹی شرٹ کو غلط انداز میں تہہ کرنا، مقررہ وقت سے پہلے اگلے رکن کا حرکت کرنا یا کسی معمولی تکنیکی خلاف ورزی کے باعث پوری کوشش ضائع ہو سکتی تھی۔ٹیم کو ریکارڈ قائم کرنے میں 10 کوششیں کرنا پڑیں۔ ابتدائی کوششوں میں متعدد بار ٹیم کو قواعد کی خلاف ورزی پر نا اہل قرار دیا گیا۔ بعض اراکین نے جلد بازی میں ٹی شرٹس درست انداز میں تہہ نہیں کیں جبکہ کچھ نے مقررہ وقت سے پہلے اپنا مرحلہ شروع کر دیا۔بالآخر 12 رکنی ٹیم نے تمام تکنیکی تقاضے پورے کرتے ہوئے 2 منٹ 19.65 سیکنڈ کا وقت حاصل کیا اور ٹی شرٹس تہہ کرنے کے ریلے میں نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں