سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ ایڈوانس کے کیسز کی آن لائن وصولی کا حکم

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ضلع فیصل آباد میں سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ ایڈوانس سے متعلق کیسز کی وصولی کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M-EE)محمد ذاکر کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی کہ آئندہ جی پی فنڈ ایڈوانس کے تمام کیسز SIS Portal کے ذریعے آن لائن جمع کروائے جائینگے۔ مراسلے کے مطابق آئندہ جی پی فنڈ ایڈوانس کا کوئی بھی دستی کیس دفتر میں قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ متعلقہ افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ تمام کیسز مقررہ آن لائن طریقہ کار کے تحت SIS پورٹل کے ذریعے جمع کروائیں تاکہ ان پر مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔مراسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE) فیصل آباد سمیت تحصیل جڑانوالہ، چک جھمرہ، سمندری، سٹی فیصل آباد، صدر فیصل آباد اور تاندلیانوالہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (M-EE) کو ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے اس اقدام کا مقصد جی پی فنڈ ایڈوانس کے کیسز کی آن لائن وصولی، بروقت پراسیسنگ اور دستی فائلوں کے بجائے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں