لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں میں درپیش عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں صوبائی وزیر عاشق حسین شاہ، جاوید علاالدین ساجد، چوہدری افتخار حسین چھچھڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، میاں یاور زمان، میاں محمد منیر اور غلام رضا شریک ہوئے۔ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں’ پہلی بار تمام شہروں اور دیہات کو یکساں طور پر ستھرا پنجاب کے ذریعے صاف کیا جا رہا ہے۔پہلی بار لاہور اور پسماندہ شہروں کے درمیان فرق ختم کیا جا رہا ہے اور ہر شہر و گائوں میں الیکٹروبس سروس فراہم کی جا رہی ہے۔




