سعودی سفیرکی نواز شریف اور مریم نوازسے ملاقات

لاہور (بیوروچیف) صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔وزیراعلی آفس آمد پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیانوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سعودی سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہا۔سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیا۔سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پرخلوص میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں