PIA کی مدینہ جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی (بیوروچیف) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے713میں دورانِ پرواز تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ذرائع کے مطابق بوئنگ 777طیارہ اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوا تھا اور تین گھنٹے سے زائد پرواز کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں طیارے میں تکنیکی خرابی سامنے آئی، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کپتان نے طیارے کو واپس کراچی لانے کا فیصلہ کیا۔طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو ٹرانزٹ لانج منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں