مسلح ڈاکو راہ گیروں کو لوٹ کر فرار

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ نواں لاہور کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پر مال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 279ج ب کا فخر اقبال اپنے گائوں کے قریب جا رہاتھاکہ اس کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے ہزاروں روپے نقدی وغیرہ چھین لیئے اورموقع سے فرارہو گئے واردات کی اطلاع تھانہ نواں لاہور پولیس کو دیدی گئی ہے۔ تاحال مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں