اسلام آباد (بیورو چیف)سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت اور انسانی ضرورت الگ رکھیں، سیاست کو الگ رکھیں۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صحت اور انسانی ضرورت الگ رکھیں اور سیاست کو الگ رکھیں، عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا تو عدالت زندہ ہے ایکشن لے سکتی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ محمود اچکزئی کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کو نگراں حکومت کا سربراہ بنایا جائے؟ اس پر سربراہ جے یو آئی (ف)نے جواب دیا کہ محمود اچکزئی کی بڑی مہربانی لیکن ایسا ہوگا نہیں۔




