مکوآنہ (نامہ نگار) گورئمنٹ ہائی سکول 229رب مکوآنہ کے میٹرک1997کلاس فیلوزگروپ نے اپنے اساتذہ اوراپنے سینئر 1995کلاس فیلوزگروپ کے ایڈمنزکے اعزازمیں ایک پروقارتقریب کااہتمام مقامی مارکی میں کیاتقریب میں لیڈر ایڈمنز گرو پ 1997رانانادرعلی ذکی امیدوارچیئرمین ٹان کمیٹی مکوآنہ ،محمدنوازمغل صدریوسی 32مرکزی مسلم لیگ ،محمدشہزاد،میاں ارشد،مرزاافضال مغل،مرزامحمدرمضان مغل امیدواریوسی چیئرمین ،راناصفدر،میاں امجد،مظہرحسین،ملک عمران سمیت کلاس فیلوزکی کثیرتعدادنے شرکت کی اس موقع پرمقررین نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاآج ہم اپنے وطن کی آزادی کی خوشی میں یہاں جمع ہیں۔ ایسے مواقع ہمیں صرف اپنے ملک سے محبت کا احساس نہیں دلاتے بلکہ یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ کسی بھی قوم کی اصل طاقت اس کے لوگوں کا اتحاد اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت ہے اگر ہم ایک دوسرے کی خوشی کو اپنی خوشی اور ایک دوسرے کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھیں، تو ہمارے درمیان کوئی فاصلے باقی نہیں رہتے۔ہمیں اپنے بچوں کے لیے ایسا معاشرہ چھوڑ کر جانا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔؛ جہاں عزت، محبت اور بھائی چارہ ہماری پہچان ہو۔تقریب کے اختتام پرملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاکی گئی اورمعززمہمانوں کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ بھی دیاگیا#




